رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج صبح (بروز بدھ ) قم کے ہزاروں افراد کے ولولہ انگیز اجتماع کے ساتھ ملاقات میں انقلاب کے حقائق کو تحریف کرنے اور 19 دی 1356 ہجری شمسی اور نہم دی 1388 جیسے اہم واقعات کو فراموش کرنے کے سلسلے میں اغیار کی تلاش و کوشش کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کے ساتھ سامراجی و استکباری طاقتوں کی دشمنی اور عداوت کی کوئی انتہا نہیں ہے اور ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ اندرونی توانائیوں پر تکیہ کرتے ہوئے ناقابل اعتماد دشمن کے ہاتھ سے پابندیوں کے حربے کو سلب کرلیں، اور درخشاں نقاط پر توجہ کے ساتھ انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کے اعلی اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور 19 دیماہ سن 1356 ہجری شمسی کے قیام کو فیصلہ کن، عظیم اور تاریخی واقعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: کچھ ایسی سازشیں چل رہی ہیں تاکہ حالیہ تین عشروں میں انقلاب اسلامی کے فیصلہ کن اور عظیم واقعات اور ایام کو فراموش کردیا جائے لیکن جب تک قوم زندہ ہے اور حق گو زبانیں اور مؤمنین کے دلوں میں ولولہ اور جذبہ موجود ہے تب تک ایسا نہیں ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19 دی 1356 ، 22 بہمن 1357، 9 دی 1388 ہجری شمسی اور ایرانی قوم کے دوسرے فیصلہ کن اقدام کی یاد زندہ رکھنے کو مجاہدانہ حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی نظام کے مخالف محاذ نے انقلاب کی دوسری اور تیسری نسل سے امید وابستہ کی ہوئی تھی تاکہ ان کو انقلاب اسلامی سے منحرف اور روگرداں کردے لیکن اسی تیسری نسل اور ملک کے جوانوں نے 9 دی کے عظیم واقعہ کو خلق کیا اور ان لوگوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا جو فنتہ کے ذریعہ انقلاب کے راستے کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش کررہے تھے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قم میں 19 دی 1356 ہجری شمسی کے تاریخی واقعہ کی اہمیت کی دوبارہ یاددلاتے ہوئے فرمایا: 19 دی میں ملک میں ایک عمومی حرکت کا آغاز ہوا جس نے ایرانی قوم کو طاغوتی حکومت کا مقابلہ کرنے کا عزم عطا کیا اور قوم مقابلہ کے لئے میدان میں اتر گئی اور جس کے نتیجے میں ملک سے سرانجام طاغوتی حکومت کا خاتمہ ہوگیا
Basirat-e-Rahbari...
ما را در سایت Basirat-e-Rahbari دنبال میکنید
برچسب:
نویسنده:
بازدید: 138
تاريخ: چهارشنبه
17 شهريور
1395 ساعت: 13:38