شام پر حملہ امریکہ کی اسٹریٹیجک غلطی ہے، تکفیریوں کو تقویت دیکر جو غلطی یورپ نے کی، امریکہ اسکی تکرا
آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے واضح کیا کہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ ناجائز اقدامات کے ذریعے ایران کو ہرگز نہیں دبایا جاسکتا اور انقلاب اسلامی پر یقین رکھنے والے عوام اور حکام، خدا پر توکل کرتے ہوئے دشمن کی دھمکیوں اور شور شرابے کے سامنے پسپائی اختیار کرنے والے نہیں ہیں، کیونکہ اگر پسپائی اختیار کرنے کا معاملہ ہوتا تو آج ایران نفسیاتی اور ثقافتی لحاظ سے لاچار اور دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں مغرب کی جانب سے صدام کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مکار یورپی حکومتوں نے، جو آج شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا دعویٰ کر رہی ہیں، مسلط کردہ جنگ کے دوران صدام کو ٹنوں کیمیائی ہتھیار فراہم کئے، تاکہ وہ ان (کیمیائی) ہتھیاروں سے ایران کے خلاف جنگ کے محاذوں اور سردشت و حلبچہ پر حملہ کرسکے۔ آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے ایران کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج خدا پر توکل اور خود اعتمادی کے ذریعے اپنی طاقت میں روز بروز اضافہ کریں اور اپنے اقدامات اور عزم کے ذریعے، دفاعی میدان میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔
+ نوشته شده در چهارشنبه سی ام فروردین ۱۳۹۶ساعت 16:52  توسط محمدعلی شریفی
|
Basirat-e-Rahbari...
ما را در سایت Basirat-e-Rahbari دنبال میکنید
برچسب: اسٹریٹیجک,تکفیریوں,
نویسنده:
بازدید: 163
تاريخ: شنبه
27 آبان
1396 ساعت: 3:43