رہبر معظم اسلامی انقلاب سے ونزوئلا کے صدر میڈورا نے ملاقات کی (2015/01/10)

خرید بک لینک

رہبر معظم اسلامی انقلاب سے ونزوئلا کے صدر میڈورا نے ملاقات کی (2015/01/10)

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز سنیچر ) سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کے آنجہانی سابق صدر ہوگوشاویز کو ایران کے بہترین اور اچھے دوست کے عنوان سے یاد کیا اور دونوں ممالک کے قریبی روابط کی طرف اشارہ کیا اور جناب میڈورا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے بھی اپنے دور میں اس تعاون کو اچھی طرح جاری رکھا اور دشمنوں کی طرف سے مسلط کردہ سازشوں اور مشکلات پر آپ شجاعت اور دلیری کے ساتھ غالب آگئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک مختصر عرصہ میں تیل کی قیمتوں میں عجیب کمی کو ایک سیاسی اور غیر اقتصادی حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے مشترک دشمن تیل کو ہمارے خلاف سیاسی حربہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یقینی طور پر تیل کی قیمت میں نمایاں کمی میں ان کا اہم کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تیل کی قیمت میں کمی کے سلسلے میں ہمآہنگ مقابلہ کے لئے ونزوئلا اور ایران کے صدور کے درمیان باہمی تعاون کی تائید کرتے ہوئے فرمایا: البتہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون صرف تیل کے شعبہ تک محدود نہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کی موجودہ سطح توقع سے کم ہے لہذا اس میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ونزوئلا کے دلیرانہ اقدامات ، شجاعانہ مؤقف اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: لاطینی امریکی ممالک درحقیقت ونزوئلا کی عمیق اسٹراٹیجک ہیں اور ونزوئلا کے مقاصد علاقائی قوموں کی بیداری کا باعث بنے اور امریکہ کی ونزوئلا کی حکومت اور قوم کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی اصلی وجہ بھی یہی مسئلہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں غزہ کی 51 روزہ جنک میں ونزوئلا کی حکومت کے بہت اچھے مؤقف اور اسی طرح اس ملاقات میں ونزوئلا کے صدر کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کی غاصب حکومت دنیا میں بالخصوص ہمارے علاقہ کی قوموں کے درمیان مکمل طور پر ایک منفور حکومت بن چکی ہے اور اس غاصب صہیونی حکومت کے خلاف آپ کے دلیرانہ اور شجاعانہ مؤقف کی بدولت علاقہ کی بہت سی قومیں آپ کی دوست بن جائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کی حکومت کی کامیابی کی تمنا کی اور جناب میڈورا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ جوان اور پختہ عز م و ارادہ کے مالک ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا عزم بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر استوار ہےجس کا کئی برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان آغاز اور استمرار جاری ہے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس ملاقات میں صدر حسن روحانی بھی موجود تھےونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ونزوئلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز ہمیشہ اپنے خطاب میں جناب عالی کی ہدایات کو یاد کرتے تھے

Basirat-e-Rahbari...

ما را در سایت Basirat-e-Rahbari دنبال می‌کنید

برچسب: رہبر,معظم,اسلامی,انقلاب,ونزوئلا,میڈورا,ملاقات, نویسنده: بازدید: 121 تاريخ: چهارشنبه 22 شهريور 1396 ساعت: 6:28

صفحه بندی