حجاج کی بے احترامی اور شہداء کے جنازوں کے حوالے سے تعاون نہ کرنے پر ایران سخت ردعمل کا اظہار کریگا،

خرید بک لینک

: ایران کی ملٹری یونیورسٹیوں کی سالانہ تقریب سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی کا کہنا تھا کہ ایران نے اب تک صبر و تحمل سے کام لیا ہے اور عالم اسلام میں اسلامی ادب و احترام اور برادری و بھائی چارے کی حرمت کا خیال رکھا ہے، لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ اگر ضروری ہوا تو ایران اپنے تمام وسائل و ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ان لوگوں کا سخت جواب دے گا، جو اذیت پہنچا رہے ہیں اور پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی حاجیوں کی معمولی سی بھی بے احترامی اور سانحہ منٰی میں جاں بحق ہونے والوں کے جنازوں کے حوالے سے ذمہ داریوں پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سعودی حکومت کو ایران کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، انہوں نے ایران کی ملٹری یونیورسٹیوں کی سالانہ تقریب میں فوجی جوانوں سے خطاب کے دوران سانحہ منٰی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں ہزاروں کی تعداد میں حجاج کرام بالخصوص ایرانی حاجیوں کا جاں بحق ہو جانا عالم اسلام اور ایرانی عوام کے لئے ایک بڑی مصیبت اور سوگ کا مقام ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اسلامی ممالک منجملہ ایران کی شرکت سے ایک تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں قبل از وقت کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتے، لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کی حکومت نے منٰی کے زخمیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر صحیح عمل نہیں کیا ہے

Basirat-e-Rahbari...

ما را در سایت Basirat-e-Rahbari دنبال می‌کنید

برچسب: نویسنده: بازدید: 176 تاريخ: چهارشنبه 17 شهريور 1395 ساعت: 2:59

صفحه بندی