۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اٹلی کے وزیراعظم متؤرنٹزی اور اس کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں فرمایا، ایٹمی معاہدے اور مذاکرات کے نتائج محسوس نہ ہونے کی بنا پر یورپیوں کی رفت و آمد مشکل کا شکار ہے کیونکہ امریکہ ایٹمی معاہدے پر اپنے وعدوں کے مطابق عمل کرنے سے گریز کر رہا ہے۔ ایران اور اٹلی کے دیرینہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا، یورپی ممالک کی نسبت اٹلی اور آپ کی حکومت کے بارے میں ہمارے نظریہ میں تفاوت ہے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے دور میں اٹلی کا مؤقف ایران کے بارے میں منطقی، معتدل اور درمیانہ رہا ہے۔ ایران بھی مختلف شعبوں میں اٹلی کے ساتھ اپنے باہمی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا کہ یورپی ممالک کی بعص کمپنیاں اور ادارے ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب باہمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کےاقدام محسوس اور نمایاں ہوں۔ آپ نے فرمایا، بعض عالمی تبلیغاتی ادارے مٹھی بھر دہشت گردوں کے اقدام کو اسلام کی طرف نسبت دینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان دہشت گردوں کو خود مغربی ممالک یا ان کے اتحادیوں نے تشکیل دیا اوراب بھی ان کی حمایت کررہے ہیں حالانکہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
Basirat-e-Rahbari...
ما را در سایت Basirat-e-Rahbari دنبال میکنید
برچسب: اٹلی کے وزیراعظم,
نویسنده:
بازدید: 159
تاريخ: چهارشنبه
17 شهريور
1395 ساعت: 2:59