: 28ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں ولی امر مسلمین جہان نے اتحاد بین المسلمین پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ MI6 سے منسلک شیعہ عناصر اور CIA سے وابستہ سنی عناصر دونوں اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کھلے دشمن ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ولی امر مسلمین جہان آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے آج 9 جنوری کی صبح ہفتہ وحدت اور رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے اعلٰی سطحی حکومتی اہلکاروں، اسلامی ممالک کے سفراء اور تہران میں منعقدہ 28 ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے "وحدت" کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا عظیم پیغام اور امت مسلمہ کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے فرمایا: "نبی مکرم اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شخصیت کا احترام صرف باتوں تک ہی محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ وحدت پر مبنی آنحضور (ص) کے فرامین کو عملی جامہ پہنانا اسلامی ممالک اور مسلمان اقوام کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔"
امام خامنہ ای نے تمام مسلمانان عالم کو اس عظیم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کو "علم، عقل، اخلاق، رحمت اور وحدت" کی پیدائش قرار دیا اور فرمایا: "ان گہرے اور نجات بخش مفاہیم میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں اسلامی ممالک کے مسئولین، سیاستدانوں، علماء اور اہم شخصیات پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔" ولی امر مسلمین جہان نے اسلام دشمن قوتوں کی جانب سے مذہبی فرقہ واریت پھیلانے پر مبنی سازشوں کے اثربخش ثابت ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: "اگر ان عظیم وسائل اور منفرد صلاحیتوں کی مالک مسلمان اقوام جزئی مسائل کو چھوڑ کر صرف کلی امور اور پالیسیوں میں ہی ایکدوسرے کے ساتھ ہمدل اور ہماہنگ ہوجائیں تو امت مسلمہ کی ترقی اور پیش رفت کی ضمانت فراہم کی جاسکتی ہے جبکہ عالمی سطح پر اسلامی دنیا میں وحدت اور اتحاد کا انعکاس پیغبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عزت اور عظمت کا باعث بن سکتا ہے۔"
Basirat-e-Rahbari...
ما را در سایت Basirat-e-Rahbari دنبال میکنید
برچسب:
نویسنده:
بازدید: 157
تاريخ: چهارشنبه
17 شهريور
1395 ساعت: 2:59